خان پور:ہندوخاندان نے اسلام قبول کرلیا

خان پور:ہندوخاندان نے اسلام قبول کرلیا
کیپشن: Khanpur: The Hindu family accepted Islam

ایک نیوز:خان پورمیں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی فیملی نے اسلام قبول کر لیا علامہ حافظ محمد طاہر ذیشان قادری اور جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری نے کلمہ طیبہ پڑھایا۔
تفصیلات کے مطابق خان پور میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے خاندان نے اسلام قبول کرلیا اس خاندان کا تعلق کوٹسمابہ سے ہے، جنہوں نے علامہ حافظ محمد طاہر ذیشان قادری اور جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری کی سربراہی میں اسلام قبول کیا۔
  اسلام قبول کرنے کے بعد میاں بیوی اور بچوں کا نام تبدیل کر دیا گیا بچوں کے والد کا نام محمد اجمل بچوں کی والدہ کا نام فاطمہ بی بی اور دو بچے جن کا نام محمد حسن رضا اور محمد منور رکھا گیا۔
 محمد اجمل کا کہنا تھا کہ مجھ پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کر رہا ہوں اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات دوں گا۔
 علامہ حافظ محمد طاہر ذیشان قادری اور جواد حسن گل قادری کاکہناتھاکہ اس خاندان نے الحمداللہ اسلام قبول کیا ہے اور ہم دینی لحاظ سے ان کی ہر طرح سے معاونت کریں گے۔