اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا

islamabad police
کیپشن: islamabad police
سورس: google

        ایک نیوز : عمران خان کے خلاف 9 مقدمات کی تحقیقات، پیش نہ ہوئے تو کارروائی ہوگی  اسلام آباد پولیس ۔عمران خان نے پولیس طلبی پر پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

  رپورٹ کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کر لیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی طلبی کے نوٹس وفاقی پولیس نے لاہور زمان پارک بھجوائے تھے، ان کے خلاف اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9 پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ 

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان  دو مقدمات میں تفتیش کیلئے تھانہ رمنا پیش ہو جائیں، ورنہ قانونی کارروائی ہو گی، عمران خان کو اپنے ہمراہ مکمل دستاویزات لانے کا بھی کہا گیا ہے۔ دیگر مقدمات میں انہیں کل تھانے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان دونوں روز پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کو دو مقدمات میں 11 اپریل کو طلب کیا گیا ہے سات مقدمات میں 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے عمران خان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔