سی ٹی ڈی کا آپریشن، ڈیرہ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

ctd arrested terrorists
کیپشن: ctd arrested terrorists
سورس: google

ایک نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ انسدادی دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظٰم کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سی ٹی ڈی نے تحریک طالبان پاکستان کے 4 انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

گرفتار دہشت گردوں میں عبدالمنان، عبدالرحمن ولد عظیم خان، قسمت اللہ اور امیر محمد ولد شامل ہیں۔ چاروں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مفتی نور ولی محسود گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 4040 گرام بارود، 3 عدد پستول نائن ایم ایم، 6 عدد میگزین، 25 عدد کارتوس، 21 فٹ سیفٹی فیوز، 6 عدد نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 34 فٹ پرائما کارڈ وائر اور 1 عدد گرنیڈ برآمد ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاروں دہشت گرد دہشتگردی کی کاروائی کی نیت سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی طرف آرہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کر لیا۔