مریم نواز اہل خانہ کے ہمراہ عمر ہ ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئیں

Apr 11, 2023 | 11:21 AM

ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ آمد پرحسن نواز نے بہن کا استقبال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے اگلے ایک دو دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔

نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے،وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہےکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فیملی پہلےسے ہی جدہ میں موجود ہے جبکہ شہبازشریف کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں