وٹس ایپ نے ایک اور بڑا فیچر متعارف کرا دیا

whatsapp new feature
کیپشن: whatsapp new feature
سورس: google

ایک نیوز : واٹس ایپ میں  ایک اور نئے اپ ڈیٹ نے صارفین کی مشکل کی آسان،، اب کونٹیکٹس محفوظ اور ایڈٹ کرنے کیلئے بڑا فیچر متعارف کرادیا۔

بغیر نمبر محفوظ کیے واٹس ایپ پر کسی کو میسیج کرنا اور سیو نمبر کو ایڈیٹ کرنا کافی مشکل بھرا کام ہوتا ہے۔ اب واٹس ایپ اس مسئلے کو دور کرنے جارہا ہے۔  اس نئے  فیچر کے بعد آپ کو کانٹیکٹ کو سیو کرنے میں آسانی ہوگی۔ جبکہ نام اور نمبر کے علاوہ نئے اپ ڈیٹ کے بعد یوزرس کسی کانٹیکٹ کا برتھ ڈے اور ای میل آئی ڈی جیسی معلومات بھی محفوظ کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد، آپ واٹس ایپ سے باہر آئے بغیر کسی رابطے میں ترمیم اور محفوظ کر سکیں گے۔ فی الحال، کسی رابطے میں ترمیم کرنے کے لیے ایپ سے باہر نکلنا ضروری ہے۔

نئے فیچر کے بارے میں واٹس ایپ کے فیچر کو ٹریک کرنے والی سائٹ WABetaInfo نے جانکاری دی ہے۔ واٹس ایپ میں کانٹیکٹ سیو کرنے کا انٹرفیس گوگل کے کانٹیکٹ ایپ جیسا ہی ہے۔ رپورٹ میں کہا جارہا ہے کہ نام اور نمبر کے علاوہ نئے اپ ڈیٹ کے بعد یوزرس کسی کانٹیکٹ کا برتھ ڈے اور ای میل آئی ڈی جیسی معلومات بھی محفوظ کرسکیں گے۔

واٹس ایپ میں محفوظ کیے گئے رابطوں کو جی میل میں بھی Synch کیا جائے گا۔ واٹس ایپ اس نئے فیچر کو اینڈروائیڈ کے بیٹا ورژن 2.23.8.2، 2.23.8.4، 2.23.8.5 اور 2.23.8.6 پر آزما رہا ہے، جبکہ یہ فیچر iOS کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے۔ 
واٹس ایپ ایک نئی اپ ڈیٹ پر بھی کام کر رہا ہے جس کے بعد واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی نظر آئے گی۔ نئے انٹرفیس کے بعد اٹیچمنٹ مینو میں کافی تبدیلی آئے گی۔ واٹس ایپ چیٹ اٹیچمنٹ مینو ایک طویل عرصے سے ایک جیسا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد، اٹیچمنٹ آئیکن کا سائز تبدیل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک نئے بٹن سے بھی جگہ مل سکتی ہے۔