ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ۔علی امین گنڈاپور کے وکیل ایڈوکیٹ شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کی جانب سے درخواست کی گئی کہ علی امین گنڈا پور پر درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
جس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نےفریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے کہا کہ جمعے تک علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعے تک ملتوی کر دی ہے۔