’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز

Apr 11, 2023 | 11:06 AM

ایک نیوز:سلمان خان کی  فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان کی دیرینہ فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر آج منظر عام پر آ گیا ہے۔ یہ ٹریلر بھائی جان کے چاہنےوالوں کیلئے کسی ’ویزوئل ٹریٹ‘ سے کم نہیں ہے۔ دراصل ٹریلر میں رومانس، ایکشن، ڈراما اور رقص سبھی کچھ بھرپور انداز میں دکھائی دے رہا ہے۔
فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ ٹریلر کے شروع میں سلمان خان سنسکرت کا شلوک وِرد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ٹریلر میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی رومانٹک کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یعنی ایک بار پھر سلمان اپنی محبت کیلئے زوردار ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ ٹریلر میں سلمان کے دو اسٹائل دکھائی دے رہے ہیں۔ اسیک ٹائل لمبے بال، سکس پیک ایبس والا ہے۔


فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 21 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ فلم کو سلمان خان نے خودپروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں سلمان دو نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کر رہے ہیں۔ ایک تو پلک تیواری ہیں، اور دوسری شہناز گل ہے۔
 فلم میں پوجا ہیگڑے مرکزی کردار نبھاتی ہوئی دکھائی دیں گی، جبکہ اداکار دگوبتی ونکٹیش، سدھارتھ نگم، راگھو جویال، بھومیکا چاؤلہ جیسے اداکار بھی اہم کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

مزیدخبریں