پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے ہوگی

Apr 11, 2023 | 10:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ٹی 20 میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے اور ون ڈے میچ کی ٹکٹ 300 روپے رکھی گئی ہے۔کراچی میں ون ڈے میچز کے ٹکٹ 250 سے ایک ہزار روپے تک دستیاب ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والے میچز کی ٹکٹ کی فروخت پہلے سے ہی شروع ہے اور پہلے 2 میچز کی مکمل ٹکٹ بل چکے ہیں۔ان میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے شروع ہے، وی آئی پی 2 ہزار، پریمیئر 1 ہزار اور فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 500 روپے کا ہے۔وی وی آئی پی کی قیمت 35 سو جبکہ پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 4 ہزار روپے کا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لیند کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔  نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔  شیڈول کے مطابق کراچی میں  تین ون ڈے میچز جبکہ راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی اور  دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق 14، 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں