کراچی:نارتھ ناظم آبادمیں گارڈکی فائرنگ ،دوافرادزخمی

Apr 11, 2023 | 09:47 AM

ایک نیوز:کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں گارڈکی فائرنگ  سےدوافرادزخمی ہوگئے۔
 پولیس کاکہناہے کہ دونوں افراد سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کامزیدکہناہے کہ مذکورہ زخمی افراد اندھیرے میں سیکیورٹی گارڈ کو دیکھ کر ڈر گئے اور بھاگنے لگے، جس پر سیکیورٹی گارڈ سمجھا کہ بھاگنے والے دونوں افراد ڈاکو ہیں اس لیے اس نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔
سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ تیموریہ تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ سلیم اور 20 سالہ مبشر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزیدخبریں