اسٹیو اسمتھ  نے پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش کا اظہار کر دیا

اسٹیو اسمتھ  نے پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش کا اظہار کر دیا

ایک نیوز: آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ  نے   پاکستان سپر لیگ  کھیلنے کی خواہش کا اظہار  کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق  پی ایس ایل کی مقبولیت میں  ہر سیزن کے بعد  اضافہ ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑی بھی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بھی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل  کھیلنے کی خواہش کا اظہار  انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں کیا، ایک صارف نے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا ۔صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ' مجھے لگتا ہے کہ  پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا'۔