ایک نیوز: راولپنڈی میں شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے میں شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین شدید زخمی ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے جبکہ شہری سے چھینی گئی گاڑی، اسلحہ، وائرلیس سیٹ، آلات چوری اور نمبر پلیٹیں بھی برآمد کرلی گئی۔
ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت نقیب الرحمان عرف طوفان اور تحسین اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکو نجیب اللہ ڈکیت گینگ کے رکن تھے جو متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے۔
گینگ ایئرپورٹ اور دھمیال میں ڈولفن فورس پرفائرنگ میں بھی ملوث رہے تھے، زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو علاج کے لئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔