ایک نیوز: پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے، طاق راتوں میں شب قدر تلاش کریں گے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا آغاز آج سے ہو چکا ہے اور لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے۔
دوسری جانب مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے لیے الیکٹرانک ’’زائرین‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی گئی۔
گنجائش کے مطابق مسجد نبویﷺ میں 4 ہزار 200 مرد و خواتین روزہ دار اعتکاف کررہے ہیں۔
مسجد نبویﷺ میں مرد معتکفین کے لیے مغربی چھت مختص کی گئی ہے۔ جبکہ خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبویﷺ کے شمال مشرقی حصے کو مختص کیا گیا ہے۔