ایک نیوز: رات گئے اہم امریکی شخصیت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے رابطہ کرلیا۔
امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو پر امریکی رکن کانگریس نے عمران خان سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو مبینہ خطرات پر بات کی۔
امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو نے عمران خان سے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں مبینہ غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔
پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف نے ٹڈلیوکی عمران خان سے بات کرائی تھی۔
واضح رہے کہ ٹڈ لیو کانگریس کے با اثر ترین ڈیمو کریٹک کاکس کے وائس چیئرمین ہیں۔