ایک نیوز: امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل میں فائرنگ کے نتیجےمیں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لوئی ویل کے بینک میں مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سے مقابلے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے بینک سے تعلق کا یقین ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات اور دیگر تفصیلات پر کام کیا جارہا ہے۔