ہم 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائیں گے، گوہر اعجاز

ہم 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائیں گے، گوہر اعجاز
کیپشن: We will become a creditor country in 10 years, Gohar Ijaz

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور افواج کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان اگلے 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائے گا، ان کا کہنا تھا  کہ ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے، ہماری فوج مضبوط ہے لیکن ہم مضبوط معیشت کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ہم جو ملک کے مفاد میں بہتر ہو گا وہی کچھ کریں گے ، بزنس کمیونٹی ہمیشہ پاکستان پہلے کی بات کرے گی   اورہمارے لیے پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔