ویب ڈیسک:رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کےجمہوری عمل اورآئین کوآزادی دو۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ملک کےجمہوری عمل پرکچھ لوگ حاوی ہیں اورمسلسل کوشش کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسےکا اپنا ایک ماحول تھا، علی امین گنڈا پورنےکہا اگرجلسےکی اجازت نہ دی گئی توبینڈ باجےکےساتھ آئیں گے،علی امین گنڈا پورکا ہرگزمقصد خواتین کی تحضیک کرنا نہیں تھا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جودل آزاری ہوئی ہم معذرت کرتےہیں، ہم کہتے ہیں خدارا پاکستان کوآزادکردو،وہ طبقہ سمجھتا ہےکہ پاکستان کی تقدیرکےمالک وہ ہیں،دھونس،ڈرا کرآئینی ترمیم کرنےسےیہ نظام نہیں چلےگا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کےباہرانتہائی شرمناک واقعہ ہوا، کل پارلیمان کےتقدس کوپامال کیا گیا، ہم آج بھی کہہ رہےہیں نومئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےلائی جائیں،جھوٹ چھپانےکےلیےآئینی نظام پرحملےکیےجارہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائےکونسا ایسا جلسہ ہوتا ہےجسےچٹکی بجا کرختم کردیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ایم این ایزکی گرفتاریاں،آپ کا مقصد کچھ اورہے، آج ہم بنگلادیش،نیپال سےپیچھےکیوں ہے؟۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کے ذریعے ہی عوام کو حقوق دلوا سکتے ہیں، ماضی میں ہرآوازکودبانےکی کوشش کی گئی۔