سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ  

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ  
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
 سونا 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہوا ہے،10گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔