ایک نیوز: حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذکردی ۔
حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر دفعہ144لگا دی ہے،اسلحے کی نما ئش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا ،پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر تا جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان III میں جمعرات 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونگے ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔