اجازت ملے یا نہ ملے21ستمبر کو لاہور میں جلسہ ہوگا:بانی پی ٹی آئی 

Sep 10, 2024 | 15:13 PM

ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکی،گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے نہیں روکا،ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو کل رات اٹھایا ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ کو اٹھا کر اب نفرتیں بڑھا رہے ہیں،ہم نے کون سی بغاوت کی ہے، علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں انکو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔ 
عمران خان نے کہا کہ پہلے ہی بلوچستان آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، فیصل واوڈا کن کا ماؤتھ پیس ہے سب کو پتہ ہے، ٹھیک ہے آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کر لیں سب سامنے جائے گا،فیصل واوڈا میرے پیچھے پیچھے پھرتا تھا، حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل کا علم نہیں ہے مجھے۔
 

مزیدخبریں