آئندہ24گھنٹوں میں پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان 

Sep 10, 2024 | 12:27 PM

ایک نیوز: آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری، راولپنڈی ،اٹک ،چکوال، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال ، گجر ا ت ، بھکر ،میانوالی ،لیہ ،نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 84 فیصد تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ۔
پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں،شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں