وزیرداخلہ سےایمل ولی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sep 10, 2024 | 12:22 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےعوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے اقدامات پر بھی گفتگوہوئی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ہر شکل میں قابل مذمت ہے،دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سب کو ایک ہونا ہو گا،اے این پی نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،اے این پی کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا ہے اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
 محسن نقویکا مزید کہنا تھا کہ آج سیاسی و گروہی تفریق سے بلند ہو کر پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے،انشاءاللہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
  ایمل ولی خان نے انسداد دہشت گردی کے لئے اے این پی کی حمایت کا یقین دلایا ، ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو شہید کیا ،اس جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں۔ 

مزیدخبریں