ورلڈ اولمپیاڈ چیس چیمپئن شپ :پاکستانی ٹیم آج ہنگری روانہ ہوگی 

ورلڈ اولمپیاڈ چیس چیمپئن شپ :پاکستانی ٹیم آج ہنگری روانہ ہوگی 
کیپشن: World Olympiad Chess Championship: Pakistani team will leave for Hungary today

ایک نیوز:45 ویں ورلڈ اولمپیاڈ چیس چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی دس رکنی ٹیم آج بڈاپسٹ ہنگری روانہ ہوگی ۔
پاکستان ٹیم نے بارہ سال سے کم عمر آیات عاصمی سینئر کیٹگری میں ایکشن میں دکھائی دینگی، ہینڈی کیپ صاحبہ شاہ اضافی پلیئر کے ساتھ چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرینگی۔
  ورلڈ اولمپیاڈ چیس چیمپیئن شپ میں 109 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔    

  پاکستان چیس فیڈریشن  کے صدر حنیف قریشی  نے کہا ہے کہ چار مرد اور چار  فی میل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم 10 سے 12 ستمبر تک چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

سلیم اختر مینز  جبکہ شجاعت علی ویمنز ٹیم کے نان پلیئنگ کیپٹن ہونگے، مردوں کی ٹیم میں مفاذ خالد، عامر کریم، معین فیضان، محمد لقمان اور مدثر اقبال شامل ہیں جبکہ ویمنز ٹیم میں صاحبہ شاہ، زنوبیا واصف، آیات عاصمی، مہک گل اور سحرش شامل ہیں، حکومت نےٹیم کوسپورٹ نہیں کیا ۔