ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان دونوں طرح کے کھلاڑی موجود ہیں:سعود شکیل

Sep 10, 2024 | 11:37 AM

 ایک نیوز: ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپینز ون ڈے کپ کے سلسلے میں پرعزم ہیں، ہماری ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان دونوں طرح کے کھلاڑی موجود ہیں۔
  سعود شکیل کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی بطور مینٹور اور کھلاڑی ٹیم میں موجودگی سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوگا،آنے والے انٹرنیشنل سیزن کے پیش نظر یہ ٹورنامنٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 

مزیدخبریں