انٹربینک میں ڈالر گراوٹ کا شکار

انٹربینک میں ڈالر گراوٹ کا شکار
کیپشن: Dollar falls in interbank

ویب ڈیسک:کرنسی مارکیٹ میں ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر278روپے 60 پیسے کا ہوگیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے مہنگاہو کر281روپے 3پیسے کا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ   پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں83پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ 78 ہزار 698 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔