ایپل نے آئی فونز16سمیت دیگرپراڈکٹس متعارف کرا دیں 

ایپل نے آئی فونز16سمیت دیگرپراڈکٹس متعارف کرا دیں 
کیپشن: Apple introduced other products including iPhone 16

ویب ڈسیسک:امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 16 سمیت اپنی نئی دیگرپراڈکٹس کو صارفین کیلئےمتعارف کرادیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزکیلی فورنیا میں اپنے گلو ٹائم ایونٹ میں ایپل نے اپنے تازہ ترین آئی فونز 16ماڈل کی نقاب کشائی کی جن میں آئی فون16آئی فون 16پلس، آئی فون16پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔
ایپل موبائلز کی قیمتوں کو دیکھا جائے تو آئی فون 16 پلس 899 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے ،آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین سٹرین فون ہوگا جو اکتوبر میں آنے والی اپ ڈیٹ کے بعد ایپل انٹیلیجنس کا بیٹا ورژن استعمال کرے گا۔
ایونٹ میں ایپل کیجانب سے ایپل واچ 10 اور ایئر پوڈز4بھی فروخت کیلئےپیش کئے گئےہیں، ایپل واچ 10 کی کم سے کم قیمت 399 ڈالر جبکہ آئی پوڈز 4کی 129 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
ایپل واچ میں ایپل الٹرا واچ کے مقابلے مین40فیصد بڑی او ایل ای ڈی سکرین پیش کی گئی ہے جبکہ واچ کی موٹائی صرف 9.7 ملی میٹر ہے جو ایپل واچ سیریز 9 سے 10 فیصد کم ہے،پیر کو لانچ ہونے والے ماڈلز 20 ستمبر سے صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔