ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 671 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 286 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 436 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،202 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 170 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 50 کروڑ 77 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 71 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,335 جبکہ کم ترین سطح 78,642 پوائنٹس رہی۔