اے این ایف کا منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری 

اے این ایف کا منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری 
کیپشن: ANF's operations against drug smugglers continue

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اے این ایف نےکارروائیوں میں18کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 76.9 کلو منشیات برآمدکی جبکہ افغان باشندے سمیت 5ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا، تعلیمی ادارے میں بھی کارروائی کی گئی، ر ا و لپنڈ ی میں واقع نجی یونیورسٹی کے قریب ملزم سےایک کلو 200 گرام چرس برآمدہوئی، کوئٹہ میں ایک بڑے سرکاری تعلیمی ادارے کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم سے 20 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
 گرفتار ملزمان نےتعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، دیگر کارروائیاں پاک افغان بارڈر طورخم کے قریب کی گئیں،افغان باشندے سے نشہ آور گولیوں میں استعمال ہونے والا 8 کلوگرام پاؤڈر برآمد ہوا۔
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 10 کلو 700 گرام ہیروئن برآمدہوئی، 2 ملزمان گرفتاربھی کر لیے گئے، لورالائی کے غیرآباد علاقے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 30 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمدکی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔