ایک نیوز: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کے علاج کیلئے کیموتھراپی مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔
کیٹ مڈلٹن کا کہنا ہے کہ کیموتھراپی مکمل کر لی لیکن شفایابی اور مکمل صحت یابی کا راستہ طویل ہے، کیمو تھر ا پی کا علاج مکمل کرنے سے کتنی راحت ملی بتا نہیں سکتی۔
کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ گزشتہ 9ماہ ہمارے خاندان کیلئے ناقابل یقین حد تک سخت رہے، پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے اپنے خاندان کے ہمراہ مصروفیات کی نئی ویڈیو جاری کردی۔
کیٹ مڈلٹن نے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ 42 سال کی کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پیٹ کی بڑی سرجری کرائی تھی، سرجری کےدوران کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔