ایک نیوز:انڈیا بمقابلہ بھارت پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کاکہنا ہے کہ ’انڈیا‘ کی روح پر حملہ کرنے والے لوگوں کو اہم قیمت ادا کرنی ہوگی۔
انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق رانس میں سائنسز پی او یونیورسٹی میں بات کرتے ہوئے راہول گاندھی کاکہنا تھاکہ جو لوگ ملک کا نام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ بنیادی طور پر تاریخ کو جھٹلانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں لوگوں کی مثالیں بنانا ہوں گی، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ جن لوگوں نے جو کچھ کیا وہ کر چکے ہیں، انہیں اس کی اہم قیمت ادا کرنی ہوگی، تاکہ جو کوئی بھارت کی روح پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہو وہ سمجھے کہ انہیں بھی اپنے اعمال کی قیمت چکانی پڑے گی۔
راہول گاندھی کاکہنا تھاکہ اگرچہ ملک کو ہندوستان یا بھارت کہنا ٹھیک ہے، لیکن اس تبدیلی کے پیچھے ان کی نیت ہے۔
راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا بلاک‘ کے نام نے مرکزی حکومت کو ملک کے نام کو ’بھارت‘ میں تبدیل کرنے پر دباؤ ڈالا ہے۔ ملکی آئین میں دونوں ناموں (بھارت اور انڈیا) کا استعمال ہے، دونوں الفاظ بالکل ٹھیک ہیں، لیکن ہم نے شاید اپنے اتحادی نام سے (مرکزی) حکومت کو ناراض کیا ہے، ہمارے اتحاد کا نام انڈیا ہے اور اسی لیے انہوں نے ملک کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔