اکشے کمار کا 56 ویں سالگرہ پر مداحوں کیلئے شاندار تحفہ  

Sep 10, 2023 | 21:22 PM

ایک نیوز:بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی 56 ویں سالگرہ پر مداحوں کو ایک شاندار تحفہ دے دیا۔

اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم ’ویلکم 3‘ کا ایک مزاحیہ ٹیزر شیئر کر دیا۔اُنہوں نے اپنی نئی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ آج خود کو اور آپ کو سالگرہ کا ایک تحفہ دیا ہے۔

 اداکار نے لکھا ہے کہ اگر آپ کو یہ تحفہ پسند آئے گا اور آپ لوگ میرا شکریہ ادا کریں گے تو میں کہوں گا کہ ’ویلکم 3‘۔

اکشے کمار نے اپنی نئی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی ریلیز کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی یہ فلم اگلے برس کرسمس کے موقع پر 20 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔
 

مزیدخبریں