چترال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

Sep 10, 2023 | 20:28 PM

 ایک نیوز :ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر  کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں