ایک نیوز :ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔