راولپنڈی: مزید 30 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Sep 10, 2023 | 18:55 PM

ایک نیوز :راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران مزید 30 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد391 ہو گئی ہے جس کے زیرِ علاج 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ڈھوک منشی، چکلالہ، خیابانِ سرسید، راولپنڈی کینٹ کے علاقے ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق ڈھوک سیداں، گرجا روڈ، پوٹھوہار اور راول ٹاؤن کے علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔ضلع بھر میں 375 مقامات سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حسن وقار نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں