ایک نیوز:لاہور کے میڈیکل اسٹورز کو انسولین، امراض قلب، بلڈ پریشر اور دیگرادویات کی کمی کا سامنا ہے۔
میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز پر 6 ماہ سے انسولین کی کمی چل رہی ہے، انسولین کی متبادل دوا کی سپلائی بھی مارکیٹ میں نہیں آرہی ہے۔ انسولین کی قیمت 1200 روپے سے بھی بڑھ گئی ہے لیکن اس کے باوجود انسولین کی قلت ہے۔
دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ خام مال نہ ہونےکی وجہ سے انسولین نہیں بن رہی ہے۔