شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ کا نیا ریکارڈ،3دن میں 200 کروڑ کمالئے

شاہ رخ کی ’جوان‘ کا نیا ریکارڈ،3دن میں 200 کروڑ کمالئے
کیپشن: Shah Rukh's 'Jawan' is a new record, 200 crores in 3 days

ایک نیوز:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’جوان‘ صرف تین دن میں 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔ 

بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو یہ سنگ میل عبور کرنے  میں چار دن جبکہ ’غدر2‘ کو پانچ دن لگے تھے لیکن ’جوان‘ نے مختصر وقت میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

شاہ رخ خان کی میگا تھرلر فلم نے بالی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچایا ہوا ہے، مقامی زبانوں اور انٹرنیشنل باکس آفس کے بزنس کے بعد اعدادوشمار بہت آگے پہنچ جاتے ہیں۔

 اداکار کے ہوم پروڈکشن ریڈ چیلیز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ تین دن میں ’جوان‘ کا پوری دنیا میں مجموعی بزنس 384 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔’جوان‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 65  کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ ہندی سینما کی سب بڑی اوپننگ حاصل کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، ملیالم، کناڈا اور تامل میں ریلیز کیلئے پیش کیا گیا ہے۔