کیرتھر میں آئی بیکس بیماری سے مرنے لگے

کیرتھر میں آئی بیکس بیماری سے مرنے لگے

ایک نیوز: کیرتھر میں آئی بیکس بیماری سے مرنے لگے، 3 ماہ کے دوران درجنوں آئی بیکس مر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی بیکس پی پی آر نامی وبائی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، مقامی بکریوں سے یہ بیماری آئی بیکس میں پھیل رہی ہے۔ مقامی افراد نے اس حوالے سے متعدد بار محکمۂ جنگلی حیات سندھ کو آگاہ کیا ہے۔

 پی پی آر بیماری کو ’گوٹ طاعون‘ بھی کہا جاتا ہے، اس بیماری سے آنکھوں کی سوجن اور کھانا پینا بند ہونے سے جانور کی موت ہو جاتی ہے۔یہ بیماری عام طور بھیڑوں اور بکریوں سے جانوروں میں پھیلتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کیرتھر کے علاقے میں 25 ہزار کے قریب آئی بیکس پائے جاتے ہیں۔