ایک نیوز:سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس بھی میدان میں آگئی، تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ وفاقی وزرات توانائی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف حکامات جاری کیے ہیں، وفاق نے سندھ بھر کے تھانوں کو احکامات جاری کیے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مقامی پولیس علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے رابطہ میں رہے گی، بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی۔
ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی جائے گی اور ملوث افراد کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔