ایک نیوز : کولمبو میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پاک بھارت ٹاکرے میں تماشائیوں کی جانب سے عدم دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی اب تک تعداد کم رہی ہے جس کی وجہ سے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم کر دی گئی ہیں۔
آر پریما داسا اسٹیڈیم کے سی اور ڈی اپر بلاک کی قیمت 1000 روپے جبکہ سی اور ڈی لوئر بلاک کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ٹکٹوں میں کمی کا اطلاق پاکستان بھارت کے آج کے میچ پر بھی ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کا مزید کہنا ہے کہ ٹکٹوں میں کمی کا اطلاق فائنل کے لیے نہیں ہو گا۔ا