خیبر: چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

خیبر: چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

ایک نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں واقع تکیہ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 1 اہلکار جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے جبکہ ہلاک اہلکار کی لاش کو پوسٹم مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔