پروجیکٹ بلاول فیل ہو چکا: حافظ نعیم الرحمٰن

پروجیکٹ بلاول فیل ہو چکا: حافظ نعیم الرحمٰن
کیپشن: پروجیکٹ بلاول فیل ہو چکا: حافظ نعیم الرحمٰن

ایک نیوز: امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ بلاول فیل ہو چکا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلاول صاحب انتخابات وقت پر کرانے کی بات کرتے ہیں، جبکہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اس کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، سب سے پہلے کے الیکٹرک مافیا کو پکڑنا چاہیے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹاؤن چیئرمینز کواب تک اختیارات نہیں دیے گئے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، اسٹریٹ کرمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔