ایک نیوز: معروف بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ریزرو ڈے پر ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ پر سوال اُٹھا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے گزشتہ دنوں پاکستان روایتی حریف بھارت کے درمیان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں ریزرو ڈے رکھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی لکھا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان میچ آج ریزرو ڈے ہے، کیا ہم ایشیا کپ کھیل رہے ہیں یا پاک بھارت دو طرفہ سیریز؟۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بھارت کو عالمی کرکٹ میں اپنی طاقت کو کھیل کے فروغ کیلئے استعمال کرنا چاہیے نہ کہ غیر منصفانہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے!۔
ایشیاکپ کا اہم اگر بارش کے باعث منسوخ ہوتا تو پاکستان فائنل کیلئے فیورٹ ہوتا جبکہ بھارت یا سری لنکا میں کوئی ایک ٹیم پوائنٹس اور نیٹ ریٹ کی بنیاد پر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی تاہم ایشین کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھا جس پر بنگلادیشی اور سری لنکن کوچ نے سوال اٹھایا تھا۔
India vs Pakistan match today has a reserve day. No other game in the Super 4 in Asia Cup has this special benefit. Are we playing an Asia cup or an Indo Pak bilateral series? If rain is a concern, then that holds true for all games: have a reserve day for ALL or none. Don’t know…
— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) September 10, 2023