بیرون ملک مقیم حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا تنگ

Sep 10, 2023 | 10:58 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: وفاقی تحقیقاتی ادارے  (ایف آئی اے ) پشاور  زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق مختلف بیرون ممالک سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملک میں حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بیرون ممالک کے نمبرز لیے جائیں گے جبکہ ان کے موبائل فونز سے لین دین کی تفصیلات بھی لی جائیں گے۔

ایف آئی اے حکام  کے مطابق معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ بیرون ممالک سے ملزم کی شناخت، سبسکرائبرز اور بینک ڈیٹیلز اور دیگر معلومات طلب کی جائے گی، تفصیلات ملنے کے بعد بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کی نان اویلیبل گرفتاری وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں