صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کاگنگا رام ہسپتال کادورہ،زخمیوں کی عیادت کی

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کاگنگا رام ہسپتال کادورہ،زخمیوں کی عیادت کی
کیپشن: صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کاگنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ،طبی سہولیات کاجائزہ

ایک نیوز:نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور میٹرو بس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی خیریت دریافت کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مرادنے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے نتیجہ میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں،گنگارام ہسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج معالجہ جاری ہے،حادثے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے،میٹرو بس حادثے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کا تمام خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی،مستقبل میں ایسے حادثوں سے بچنے کے لئے مکمل منصوبہ بندی اور تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے،اللہ تعالیٰ تمام حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔