ذخیرہ اندوزی ،اسمگلنگ کیخلاف پاک فوج کا کریک ڈاؤن ، عوام کا اظہار اطمینان

 ذخیرہ اندوزی ،اسمگلنگ کیخلاف پاک فوج کا کریک ڈاؤن ، عوام کا اظہار اطمینان

ایک نیوز: ذخیرہ اندوزی اورا سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا اعلان کیا گیا جس پر کوئٹہ کے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بہت اچھا بہت اچھے اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ہم اس چیز کو بہت اچھا سمجھتے ہیں اور سمگلنگ کو اگر روکاجائے تو عوام کے لیے اچھا ہوگا۔ذخیرہ آندوزی سے بہت زیادہ مہنگائی ہو گئی ہے یہ پاک فوج کی جانب سے بہت اچھا قدم ہے۔
جو بھی اس میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے،میں پاک فوج اور ایف سی کو سلام پیش کرتا ہوں جو ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس پر سختی اور مکمل پابندی ہو جائے تو انشاءاللہ ہمارا ملک بہت ترقی کرے گا۔ہم اس چیز کو کافی سراہتے ہیں کہ ڈالر بھی سستا ہو رہا ہے اور چینی بھی سستی ہو رہی ہے اور عوام کے لیے سہولیات میسر کی جا رہی ہے۔جو بھی اس میں ملوث ہے آگے بھی ان کو پکڑے تو ملک بہت بہتری کی طرف جائے گا۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی جانب سے بہت بڑا اور اچھا اقدام ہے، پہلے 11 ہزار چینی کی بوری تھی جو کہ اب 9 ہزار دو سو پر آگی ہے۔ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے افغانستان سے سمگلنگ پر پابندی لگائی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-10/news-1694330553-6382.mp4