پاک بھارت ٹاکرا،لاہوریوں کی بڑی تعداد نےناشتہ پوائنٹس کا رخ کرلیا

پاک بھارت ٹاکرا،لاہوریوں کی بڑی تعداد نےناشتہ پوائنٹس کا رخ کرلیا
کیپشن: پاک بھارت ٹاکرا،لاہوریوں کی بڑی تعداد نےناشتہ پوائنٹس کا رخ کرلیا

ایک نیوز:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا،لاہوریوں کو میچ کا بے تابی سے انتظار ،چھٹی کے روز میچ سے قبل لاہوریوں کی بڑی تعداد ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چھٹی کا دن ہو اور لاہوری گھروں میں ناشتہ کریں یہ نہیں ہوسکتا لاہوریوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے چھٹی کے دن باہر سے ناشتہ کرنا۔

ناشتہ پوائنٹ پر بھی لاہوریوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ کی یاد ستانے لگی کہتے ہیں  پاکستان بھارت کو آج میچ میں تاریخی شکست دے گا اور ایشین چیمپین بنے گا۔پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کو بچے بھی بیتاب ہیں بولے پاکستان کرکٹ فارم میں اور جیت پاکستان کی ہوگی ۔
پاکستان بھارت میں کا ٹاکرا آج سری لنکا کے شہر کولمبو ہوگا۔