گلگت کی خاتون کا لڑکیوں کیلئے والی بال اکیڈمی کا قیام

گلگت کی خاتون کا لڑکیوں کیلئے والی بال اکیڈمی کا قیام

ایک نیوز:ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ، گلگت سے تعلق رکھنے والی مصباح نے لڑکیوں کے لیے والی بال اکیڈمی قائم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصباح نے حال ہی میں لڑکیوں کے لیے اپنی والی بال اکیڈمی "مصباح والی بال اکیڈمی" قائم کی ہے۔مصباح حنا کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جو قومی والی بال کھلاڑی اور اسکائر بھی ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے سپورٹس سائنس میں ماسٹرز کیا ،مصباح کو خواتین کے والی بال کے متعدد قومی ٹورنامنٹس میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کرنے کا بھی موقع ملا ہے۔

2016 دبئی میں انہیں خواتین کی بین الاقوامی والی بال کیٹیگری کے حوالے سے منعقدہ جوبلی گیمز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔مصباح نے حال ہی میں لڑکیوں کے لیے اپنی والی بال اکیڈمی "مصباح والی بال اکیڈمی" قائم کی ہے ،مصباح والی بال اکیڈمی گلگت اور اسلام آباد میں واقع ہے۔

مصباح حنا نے اسپورٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسکول سے ہی مجھے والی بال کھیلنے کا شوق تھا، لڑکیوں کے لئے اکیڈمی کھولنے کا مقصد ان کو خودمختار بنانا اور کھیلوں میں آگے بڑھنا ہے۔کھیلوں سے بہت سے مثبت نتائج ملتے ہیں جس میں جسمانی اور ذہنی صحت شامل ہیں،اس سے یوتھ اور کمیونٹی میں کھیلوں سے مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
مصباح حنا نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل والی بال لیگ کے علاوہ متعدد ٹورنامنٹ کروائے گئے جس سے زبردست عوامی ردعمل ملا۔میرا مقصد پاکستان کے ہر صوبے میں لڑکیوں کی لئے کھیل کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-10/news-1694329460-9342.mp4