مراکش:زلزلےسےاموات کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز ،1900سے زائدزخمی

Sep 10, 2023 | 10:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:مراکش میں آںے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں اموات 2 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں، 1832سے زائد زخمی ہیں، 1200 کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے بعد علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ آفٹرشاکس کاسلسلہ بھی جاری اور عوام کھلے مقامات پر رہنے پر مجبور ہیں۔

 مراکش کی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 3 روز سوگ کا اعلان کیا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ زلزلے سے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے او آئی سی، ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ نے مراکش کو امداد کی پیش کش کی ہے۔

مزیدخبریں