پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو میں سورج نکل آیا

Sep 10, 2023 | 09:45 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی نے شائقین کرکٹ کو  پریشان کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلےگا تاہم دنیائے کرکٹ کے اہم ترین ٹاکرے سے قبل آسمان پر گہرے بادل منڈلانے لگے  جس سے شائقین کرکٹ تو تشویش لاحق ہو گئی ہے  تاہم  اب کولمبو میں سورج نکل  آیا ہے ۔ کولمبو میں آج دن کے اوقات میں 80 فیصد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آنے والے پورے ہفتے میں کولمبو میں بارش کا امکان ہے۔

 بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی صورت میں میچ پیر کو کھیلا جائے گا، ایشین کرکٹ کونسل  نے پاکستان کرکٹ بورڈ ے اعتراضات پر  ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔اگرآج بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

مزیدخبریں