بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، بہاولپور میں 29 ہزار 767 کنکشن منقطع

Sep 10, 2023 | 09:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے اور بہاولپور ریجن میں 29 ہزار 767 ڈیفالٹروں کے کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی 400 سے زیادہ غیر قانونی کنکشن ہٹاتے ہوئے 200 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادھر آئیسکو کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا جبکہ ملتان ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں 319 بجلی چوروں پر مقدمات درج  کیے گئے۔

صادق آباد سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے فارم ہاؤس پربجلی چوری پکڑی گئی جبکہ سکھر کے مختلف علاقوں میں 500 سے زائد کنکشن کاٹ دیے گئے۔اس کے علاوہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےکرپٹ افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا اور بری شہرت والے 248 افسران کو ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا جبکہ سینکڑوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے 21 کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

مزیدخبریں