3 سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

3 سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

ایک نیوز: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے3 سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائےگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن  کے مطابق قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 12 اکتوبر تا 23 ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور  ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر  حسین نے ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹل یونٹس کو 18 ستمبر تک شرکت کنفرم کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔
 واضح رہےکہ قومی ہاکی چیمپئن شپ تین سال بعد ہو رہی ہے، آخری مرتبہ قومی ہاکی چیمپئن شپ نومبر 2020 میں منعقد ہوئی تھی،66 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں واپڈا نے نیشنل بینک کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔